وزیراعظم نے پیرس پروازوں پر اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا :ڈار

وزیراعظم نے پیرس پروازوں پر  اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا :ڈار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ،دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم وسینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نے پیرس پروازوں پراشتہارکی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

 سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیرس پروازوں کی بحالی کے لیے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا، پی ٹی آئی دورمیں پی آئی اے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ ایفل ٹاورکے ساتھ پی آئی اے طیارے کا غلط تاثرگیا، پی آئی اے میں6بوئنگ طیارے آپریشنل ہیں، انگلینڈ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے ۔ برطانیہ کی ایک ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، مارچ، اپریل تک انگلینڈ کے لیے پروازیں بحال ہوجائیں گی،بہترہوگا پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں