ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزارت قومی صحت نے پاکستان میں سال 2024 کے 72 ویں پولیو کیس کی تصدیق کی ہے ،ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پولیووائرس پایا گیا ہے ۔
وزارت قومی صحت کے مطابق بچی میں پولیو کے نمونے 31 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے ۔ ڈی آئی خان میں سال 2024 کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 جبکہ ملک بھر میں 72 ہو گئی۔