سندھ کے تین اضلاع میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) سندھ کے تین اضلاع میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، 2024میں لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے مطابق چار اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان ، لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں لیے گئے تھے ۔ ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وزارت قومی صحت کے مطابق 2024میں 73پولیو کیسز ہوئے ہیں۔