رمضان شوگرملز کیس:شہباز شریف کے وکیل کو دلائل کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔۔۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا عدالت حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت سے کہا گیا کہ شہباز شریف کے سینئر وکیل امجد پرویز دلائل کے لیے دستیاب نہیں ، مہلت دی جائے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔اینٹی کرپشن کوٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی، حمزہ شہباز حاضری کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہ ہوئے حمزہ شہباز بیٹی کا چیک اپ کروانے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا عدالت حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت سے کہا گیا کہ شہباز شریف کے سینئر وکیل امجد پرویز دلائل کے لیے دستیاب نہیں ، مہلت دی جائے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔