پرنس کریم آغا کی کل لزبن میں نمازجنازہ پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
اسلام آباد(اے یف پی ،اے پی پی)اسماعیلی روحانی پیشوا آغا خان چہارم کی نماز جنازہ کل ہفتے کو وسطی لزبن کے اسماعیلی کمیونٹی سنٹر میں ادا کیا جائیگا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کل 8 فروری کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ محمد شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے سچے دوست تھے ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔