قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی حلف برداری آج

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی حلف برداری آج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگرکی حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے ،جسٹس عامر فاروق کے سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہیں،وزارت قانون نے جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں