رمضان المبارک میں سکولز اور میٹرک امتحان کے اوقات تبدیل

 رمضان المبارک میں سکولز اور  میٹرک امتحان کے اوقات تبدیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)رمضان المبارک کے لیے سکولوں کے اوقات بدل دئیے گئے۔ سنگل شفٹ والے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ساڑھے آٹھ ہوگا اور چھٹی 1 بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے بارہ ہوگی ۔ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی ۔دوسری شفٹ کا آغاز 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی۔جمعہ کو دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات والے سکول پندرہ منٹ پہلے لگیں گے اور چھٹی بھی پہلے ہوگی ۔ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔میٹرک کے امتحان 2025 کے پیپرز کی ٹائمنگ بھی تبدیلی کردی گئی ۔ اب صبح کے وقت کا پیپر 9 بجے شروع ہو گا اورسیکنڈ شفٹ کا پیپر دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔جمعہ کو سیکنڈ شفٹ کا پیپر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پہلے سالانہ امتحان میں پیپر شروع ہونے کا وقت صبح ساڑھے آٹھ اور دوپہر ڈیڑھ بجے رکھا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں