قومی اسمبلی :وفاقی تعلیمی بورڈ اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں توسیع کی قراردادیں منظور

قومی اسمبلی :وفاقی تعلیمی بورڈ  اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں  توسیع کی قراردادیں منظور

اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر)قومی اسمبلی نے وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2024 اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 میں 120 دن کی توسیع کی الگ الگ قراردادیں منظور کر لیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فرح ناز اکبر نے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیرا الف کے ذیلی پیرا اول کے جملہ شرطیہ کے تحت 2 اپریل 2025 سے مزید 120 دن کی توسیع کے فیصلہ کی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ بعد ازاں بلال اظہر کیانی نے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیرا الف کے ذیلی پیرا اول کے جملہ شرطیہ کے تحت 27 اپریل 2025 سے مزید 120 دن کی توسیع کے فیصلہ کی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 ،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025 اورسوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 (نمبر 11) بابت 2024 پیش کیا ۔ ایوان میں مفتی عبدالشکور، کوئٹہ میں عبدالباقی نورزئی کی شہادت اورنوشکی واقعہ میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں