بندر نے شہری سے فون چھین کر سودے بازی شروع کردی

بندر نے شہری سے فون چھین کر سودے بازی شروع کردی

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی شہر متھرا اور ورنداون بندروں کی شرارتوں کے لیے مشہور ہیں اور ایسے ہی حال ہی میں ایک بندر اپنی شرارتوں کی وجہ سے وائرل ہوگیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ورنداون میں شرارتی بندر نے سام سنگ S25 الٹرا سمارٹ فون راہگیر سے چھینا اور اوپر جاکر بیٹھ گیا تھا لیکن ایک مینگو ڈرنک کے پیکٹ کے عوض اسے فون واپس کردیا،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بندر کو بالکونی میں فون چھینتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔نیچے تین آدمی پھلوں کے متعدد پیک پیش کرتے ہوئے فون کی واپسی پر بات چیت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم بندر ‘انکار’ کرتا ہے اور پیشکشوں سے متاثر نہیں ہوتا۔بس جب مذاکرات ناکام ہوتے نظر آتے ہیں تو ایک جوس کا پیکٹ بندر کی پہنچ میں آ جاتا ہے ۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، بندر جوس چھین لیتا ہے اور فون واپس کردیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں