وزرانے اپنی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرلیا:وفاقی کا بینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی تنخواہ5لاکھ 19ہزار ہوگی

وزرانے اپنی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرلیا:وفاقی کا بینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی تنخواہ5لاکھ 19ہزار ہوگی

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ نے اپنی ہی تنخواہوں میں 188فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیروں اور وزراء مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وفاقی وزرا نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی،الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی ،نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی۔وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ترمیم 1975 کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزرا کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے چار فروری کے اجلاس سے مذکورہ سمری کو آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا، کابینہ ایجنڈے سے سمری کو نکالنے کا مقصد عوام اور میڈیا تنقید سے بچنا تھا۔وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کیلئے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا مسودہ کابینہ کی منظوری کے بعد اب پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی امور ڈویژن نے قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی سفارش سے آگاہ کیا کہ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ رکن پارلیمنٹ کے برابر ہو گی،اسے مدنظر رکھتے ہوئے کیبنٹ ڈویژن نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کیلئے ایکٹ 1975 میں ترمیم کیلئے ایک مسودہ بل تیار کیا، جس کی قانون و انصاف ڈویژن سے باقاعدہ جانچ پڑتال کی گئی۔2ماہ قبل 25 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کی سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائی تھیں۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ہر رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔31 جنوری کو وزیر اعظم شہباز شریف نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی تھی۔ 17 فروری کو سینیٹ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا اب کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے اور اب حتمی منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں