بھارتی کرکٹر چاہل سے طلاق کے بعد دھناشری ورما نے بیوفائی پر مبنی گانا شیئر کردیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ رقاصہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر دھناشری ورما نے کرکٹر سے طلاق کے بعد اپنے سوشل میڈیا ایپ پر لائف ایمیٹیٹنگ آرٹ پر ایک نوٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری پوسٹ کیا ہے ۔۔
جبکہ اسکے ساتھ بیوفائی پر ایک گانا بھی شیئر کردیا۔ دھناشری نے جو گیت ریلیز کیا ہے وہ ازدواجی زندگی میں کی جانے والی بے وفائی پر مبنی ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں: دیکھا جی دیکھا میں نے ۔ اس گیت کی ریلیز کے بعد دھناشری کے مداحوں میں ایک تجسس پیدا ہوا، جس کے بعد اب انھوں نے ایک انسٹاگرام سٹوری ری پوسٹ کی ہے : دھوکا دہی پر مبنی زندگی کا فن کہا گیا ہے ۔