2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت

2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں 2.99 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 2875 ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔ پینٹنگ امریکا کے مشہور فنکار جوہان برتھلسن کا شہکار تھی۔ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن کی رہائشی میریسا ایلکورن نے بتایا کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وہ اور ان کے منگیتر ایک اسٹور پر گئے وہاں ان کو یہ پینٹنگ ملی۔میریسا نے کہا کہ ان کو یہ پینٹنگ پسند نہیں آئی تھی لیکن کیوں کہ یہ 2.99 ڈالر تھی اس لیے اس کو خرید لیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ پینٹنگ کار میں رکھ رہی تھیں تب ان کی نظر ایک نام پر پڑی، جس کو سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ مشہور فنکار جوہان برتھلسن کی تھی۔ پینٹنگ کی فروخت کے حوالے سے خبر سوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں