حسن نواز کی تیز ترین سنچری ، پاکستان کا کیویز کو ہرا کر ورلڈ ریکارڈ

حسن  نواز  کی  تیز  ترین  سنچری  ،  پاکستان  کا کیویز  کو  ہرا  کر  ورلڈ ریکارڈ

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے نوجوان بیٹرحسن نوازکی تیزترین سنچری کے باعث کیویز کو تیسرے ٹی20میچ میں ہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آکلینڈ میں گزشتہ روز پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی،نیوزی لینڈ نے جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے پورے 16 اوورز میں حاصل کرلیا، حسن نوازنے 45 گیندوں پر 105 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی اورپلیئرآف دی میچ قرارپائے جبکہ انہوں نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ بنایا،اس سے قبل بابر اعظم نے 2021ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ 2023ء میں بابر اعظم نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور 2014ء میں احمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ کیویز کے 2025رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا تاہم اوپنر محمد حارث 74 کے مجموعی سکور پر 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔اوپنر حسن نواز کا ساتھ دینے کپتان سلمان علی آغا آئے جنہوں نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔کیوی بالرز کی جانب سے واحد وکٹ جیکب ڈفی نے حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی اننگز کھیلی ،انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل ہے 9، ایشن سودھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمیسن صفر پر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب خان عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں