بلوچستان کے مسائل جمہوری طور پرحل ہوسکتے :نوازشریف

بلوچستان کے مسائل جمہوری طور پرحل ہوسکتے :نوازشریف

لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے گزشتہ روز صدرسپریم کورٹ بار رؤف عطا نے جاتی امرا میں ملاقات کی ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور صدربلوچستان ہائیکورٹ بار میرعطااللہ لانگو ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نوازشریف کا اس موقع پر کہناتھاکہ بلوچستان کے مسائل جمہوری طو رپرحل ہوسکتے ہیں ،بلوچستان میں امن کیلئے وفاق کی کوششوں کی تائیدکرتے ہیں اور بھرپورساتھ دینگے ،اس ضمن میں جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا ۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی،رؤف عطا نے بلوچستان کے معاملے میں نواز شریف کو تمام سیاسی قیادت کو اکٹھا کرنے کی درخواست کی، نواز شریف نے بلوچستان کے معاملے پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں