سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبہ سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت ملے گی، بلاول بھٹو

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے منصوبے کی تیزی سے تکمیل خوش آئند ہے، منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ سکیم کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کیلئے ہر دورمیں اسی طرح کے غیرمعمولی اقدامات کرتی رہی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد متاثرین کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے، 11 لاکھ 45 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، 10 لاکھ 20 ہزار افراد کو مالی معاونت فراہم کر دی گئی۔

بریفنگ دی گئی کہ 6 لاکھ 60 ہزارگھروں کی تعمیر بنیاد تک مکمل ہو چکی ہے، 4 لاکھ خاندان مکمل تیار شدہ گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں، سندھ حکومت نے سرکاری زمین پر3 لاکھ 1 ہزار 442 خاندانوں کو رہائشی زمین الاٹ کرنے کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔

بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ دو ہفتوں کے اندرزمین کے مالکانہ حقوق کی تقسیم کاعمل شروع کیا جائے، گھروں کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں باورچی خانہ، باتھ روم اور صحن جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں