خسارے کا شکار 1100یوٹیلیٹی سٹورز بند ،ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

خسارے کا شکار 1100یوٹیلیٹی سٹورز بند ،ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مدثرعلی رانا)نقصان میں چلنے والے مزید 1100 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیرغور ہے ، ادارے کے ماہانہ اخراجات 1 ارب 2 کروڑ سے کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجکاری سے قبل 2600 میں سے 1500 یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا۔ سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کو بریفنگ کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا تھا اگست 2025 کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے ، جس کے بعد ادارے کی نجکاری ہو سکے گی ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی پراپرٹی کا ابتدائی تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے ، اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کے 5 ہزار ملازمین ریگولر اور 6 ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں ، نجکاری ہونے پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائینگے ۔ خسارے میں چلنے والے 800 یوٹیلیٹی سٹورز بند کر دئیے گئے ہیں ، صرف 1500 منافع میں چلنے والے سٹورز رہیں گے باقی بند ہوجائیں گے ، نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے سے ماہانہ اخراجات 1 ارب 2 کروڑ سے کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے آئندہ اجلاس میں چینی مہنگی ہونے کامعاملہ زیر غور آئیگا، جس میں مسابقتی کمیشن حکام اور شوگر ملز مالکان کو طلب کیا گیاہے ۔ چیئرمین کمیٹی عون عباس بپی کا کہنا ہے اس وقت ملک میں 44 فیصد شوگر ملز سیاسی خاندانوں کی ہیں ، حکومت نے رواں سال کے دوران 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی، چینی سرپلس تھی تو ہی برآمد کی اجازت دی گئی ، پھر چینی کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟ کیا شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کے آخر میں خود قیمتیں بڑھا لیتے ہیں؟ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں