گوگل کے اے آئی ماڈل نے برسوں پرانے مسئلے کو حل کردیا

لاہور(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے ایک ایسے مسئلے کو صرف دو دنوں میں حل کر دیا۔
جس کے حل کیلئے سائنس دان ایک دہائی سے کوشاں تھے ۔امپیریل کالج لندن کے محققین کو یہ کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے گوگل کے جدید ترین آے آئی ماڈل ‘کو-سائنٹسٹ’ کو ایک ایسے مسئلے پر آزمایا جس میں وہ عرصے سے پھنسے ہوئے تھے ۔ماڈل میں سائنس دانوں نے کچھ سپر بگز کے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت حاصل کرنے کے متعلق ایک مختصر سا پرامٹ ڈالا جس کے بعد انہیں اے آئی کی جانب سے اس حوالے سے متعدد تجاویز ملیں، کالج کے ڈپارٹمنٹ آف انفیکشیس ڈیزیز پروفیسر جوز پینیڈیزنے کہاکہ اس طرح کے اے آئی پلیٹ فارم ابھی بھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس میں سائنس کو سپر چارج کرنے کی صلاحیت ہے ۔