کم عمر پنشنر، 23 سالہ روسی شہری فل پنشن کیساتھ ریٹائر

ماسکو(نیٹ نیوز)روس کا سب سے کم عمر پنشنر 23 برس کی عمر میں ریٹائر ہوگیا، صرف 16 سال کی عمر میں پاویل اسٹیپچینکو روس کی وزارت داخلی امور کے تعلیمی ادارے میں بطور طالب علم شامل ہوا اور 23 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگیا۔
پانچ سال کے شاندار تعلیمی کیریئر کے بعد اس نے داخلی امور کے نظام کی علاقائی تقسیم میں کام کرنا شروع کیا۔ روس کے علاقے ڈونٹسک سے تعلق رکھنے والا پاویل خصوصی شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، دو سال کام کرنے کے بعد 23 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوگیا۔ قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ مارشل لا کے دور میں ہر ماہ کی خدمات کیلئے ایک شخص کو تین ماہ کی خدمات کا کریڈٹ مدت حاصل ہوتا ہے۔ جس کے بعد اس نے نومبر 2023 میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جس پر اسے فلپنشنکے ساتھ ریٹائر کر دیا گیا۔