ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت کااصولی فیصلہ

ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت کااصولی فیصلہ

کراچی (آئی این پی )پاکستان نے پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ۔۔۔

 بحری تجارت کو وار رسک سرچارج سے بچانے کے حوالے سے بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئیں ۔چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نے کہا کہ آف ڈاک سہولت کی اجازت سے 50ہزار کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہو گی،پاکستان سے ہفتے میں دو دن ٹرانسشپمنٹ کارگو کے جہازوں کی آمد و روانگی ہو گی، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو واررسک پر لائیڈز آف لندن سے رابطے کا کہہ دیا ہے ۔ وزیراعظم نے آف ڈاک کنٹینرزکی پارکنگ کیلئے قوانین میں نرمی کی ہدایت کر دی ہے ۔ چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ جہاں جنگ نہیں وہاں پاکستانی کنٹینرز پر واررسک سرچارج ختم ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں