ڈریجر کراچی پورٹ پہنچ چکا ، اسی ماہ آپریشن شروع ہونے کے امکانات

ڈریجر کراچی پورٹ پہنچ چکا ، اسی ماہ آپریشن شروع ہونے کے امکانات

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، ٹرمینل کے مجوزہ ڈریجنگ کاموں کے لیے مقرر کردہ ڈریجر کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے ابتدائی پوزیشننگ اور۔۔

 تیاری سے متعلق سرگرمیوں کے بعد توقع ہے کہ ڈریجنگ آپریشنز اسی ماہ شروع ہو جائیں گے ، جو کے جی ٹی ایل کے جاری انفرااسٹرکچر ترقیاتی سفر میں ایک اور اہم پیش رفت ہے ۔ترجمان کے جی ٹی ایل کے مطابق مون سون کے موسم کے آغاز سے قبل تکمیل کے ہدف کے ساتھ یہ کام ٹرمینل کی آئندہ ترقی میں معاون ثابت ہوں گے اورکراچی میں بندرگاہی انفرااسٹرکچر کی مسلسل جدیدکاری میں بھی کردار ادا کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں