تنخواہ سے ناخوش خاتون کا دفتر میں 5گھنٹے سوکر احتجاج

تنخواہ سے ناخوش خاتون کا دفتر میں 5گھنٹے سوکر احتجاج

بیجنگ (نیٹ نیوز)وسطی چین کے شہر شانگ کیو میں ایک ملازمت پیشہ خاتون کم تنخواہ ملنے پر بطور احتجاج دفتری اوقات میں 5 گھنٹے سونے کے بعد وائرل ہوگئی۔

ساؤ تھ چائنا مارننگ پوسٹ میں خاتون کا نام اور کام کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا گیا ہے کہ خاتون ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہے جہاں وہ اپنی تنخواہ سے ناخوش تھی، اس کا ماننا تھا کہ باس اس کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے لہذا ایک روز خاتون کام کے دوران سوگئی اور 5 گھنٹے تک سوتی رہی۔بیدار ہونے کے بعد باس نے جب خاتون سے اس عمل کی وجہ دریافت کی تو اس نے اپنی غلطی بھی تسلیم نہیں کی بلکہ باس کی میز پر ان کی شوگر کی ضروریات پوری کرنے والی چاکلیٹ بھی اٹھالی۔خاتون کی جانب سے شیئر پوسٹ میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر اس کا باس گلوکوپینیا کا شکار ہے اور اس روز وقت پر شوگر کی ضرورت پوری نہ ہونے پر وہ آفس میں بے ہوش سا ہوگیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں