سپرم وہیلز کا باہمی رابطے کیلئے انسانوں جیسی بولی کا استعمال
لندن(نیٹ نیوز )حالیہ سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں رہنے والی سپرم وہیل مچھلیاں بالکل انسانوں کی طرح حروفِ تہجی اور الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گپ شپ کرتی ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق نئی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ سپرم وہیل مچھلیاں مخصوص کلک آوازوں کے ذریعے بات کرتی ہیں جنہیں سائنسی اصطلاح میں کوڈا کہا جاتا ہے ۔اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ آوازیں محض شور نہیں ہیں، بلکہ ان میں انسانوں کی طرح والز اور پیچیدہ صوتی ڈھانچے موجود ہیں۔یہ مچھلیاں اپنی آوازوں کے اتار چڑھا کو بالکل اسی طرح بدلتی ہیں جیسے مینڈرین (چینی) یا لاطینی زبان بولنے والے انسان الفاظ کے معنی بدلنے کیلئے لہجہ بدلتے ہیں۔ محققین نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ان آوازوں کا تجزیہ کیا ہے ۔