ڈالر مزیدسستا،ایک تولہ سونا 1400روپے مہنگا

ڈالر مزیدسستا،ایک تولہ سونا 1400روپے مہنگا

تولہ سونا 5لاکھ 4ہزار 862،دس گرام 4لاکھ 32ہزار837کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کوڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.95 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 400 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار837 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 110 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 514 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں