موبائل کی چھپی سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی

موبائل کی چھپی سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی

لاہور(نیٹ نیوز)موبائل میں چھپی سیٹنگ کے ذریعے ہیکرز آپ کی کالز اور او ٹی پی حاصل کر کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی لے سکتے ہیں۔

 سکیم میں ہیکرز خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے آپ کو کال کرتے ہیں۔وہ بڑی صفائی سے آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ یا نیٹ ورک میں کوئی مسئلہ ہے ، جسے ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو اپنے فون سے ایک مخصوص کوڈ (جیسے 21# یا 401#) ڈائل کرنا ہوگا اگر آپ ڈائل کرتے ہیں تو اس کے بعد آپ کے کالز، میسجز اور اوٹی پی کسی اور نمبر پر منتقل ہونے لگتے ہیں اور آپ کو خبر بھی نہیں ہوتی۔جب کال فارورڈنگ ایکٹیو ہو جاتی ہے تو آپ کے تمام بینک اوٹی پی اور تصدیقی کالز آپ کے بجائے ہیکر کے نمبر پر جانے لگتی ہیں۔اب وہ باآسانی آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال سکتا ہے ، اگر شک ہو کہ آپ کا فون ہیک ہو گیا ہے یا کال فارورڈنگ ایکٹیو ہے تو فوراً ##002# کوڈ ڈائل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں