دورہ بنگلادیش کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ، منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ 29 اپریل سے کراچی میں لگے گا۔
ذراع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میں بھی رد و بدل کا امکان ہے ، اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی سرفراز احمد کی رائے شامل کی جائے گی جبکہ سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے ۔ گزشتہ برس جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے ۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی کو شیڈول ہیں۔