28کروڑ کی پکاسو پینٹنگ صرف 32ہزار میں فروخت
پیرس(نیٹ نیوز) ہسپانوی مصور پابلو پکاسو کی ایک قیمتی شاہکار پینٹنگ، جس کی مالیت 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے ) سے زائد ہے ، محض 100 یورو (تقریباً 117 ڈالر) میں فروخت ہو گئی ہے ۔
یہ حیران کن واقعہ پیرس میں منعقدہ ایک خصوصی خیراتی لاٹری کے نتیجے میں پیش آیا۔‘آری ہوڈارا’ نامی شخص، جو پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر سیلز مین ہیں، اس خوش قسمت قرعہ اندازی کے فاتح قرار پائے ۔1 پکاسو برائے 100 یورو نامی اس مہم کے تحت پکاسو کی 1941 کی تخلیق Tte de Femme کو بطور انعام پیش کیا گیا تھا۔یہ پینٹنگ پیرس کی اوپیرا گیلری کی جانب سے عطیہ کی گئی تھی۔ اس میں ایک خاتون کا چہرہ مختلف سرمئی رنگوں میں منفرد کیوبسٹ انداز میں دکھایا گیا ہے ، جو پکاسو کے فن کا خاصہ ہے ۔