آئی ٹی برآمدات میں 13فیصد اضافہ،41.30کروڑ ڈالر ریکارڈ

 آئی ٹی برآمدات میں 13فیصد اضافہ،41.30کروڑ ڈالر ریکارڈ

رفتار برقرار رہی تو آئی ٹی برآمدات 4.5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں،ماہرین

کراچی(بزنس رپورٹر)مارچ 2026ء میں آئی ٹی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اس شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی طلب اور مقامی استعداد کارمیں اضافے کا مظہر ہے ۔ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بھی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مزید برآں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 20 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

نیٹ آئی ٹی ایکسپورٹس بھی ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد بڑھ کر 36 کروڑ ڈالر رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف مجموعی برآمدات بلکہ خالص زرِمبادلہ آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق فری لانسنگ، سافٹ ویئر سروسز، اور آئی ٹی سلوشنز کی عالمی مانگ میں اضافے نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو مالی سال 2026ئکے اختتام تک آئی ٹی برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں