امریکی سینیٹ : ایران جنگ پر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ : ایران  جنگ پر ٹرمپ کے اختیارات  محدود کرنیکی قرارداد مسترد

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی ہے ، جو جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بڑی پارلیمانی ووٹنگ تھی۔۔

۔ یہ قرارداد اوریگن کے سینیٹر جیف مرکلی نے پیش کی تھی۔ ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ وار پاورز ایکٹ کے تحت وائٹ ہاؤس کو 1 مئی تک کانگریس سے باضابطہ منظوری لینا ضروری تھا، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیزفائر کے اعلان کے بعد یہ مدت معطل ہو گئی ہے ۔ یہ ڈیموکریٹس کی جانب سے جنگی اختیارات محدود کرنے کی ساتویں ناکام کوشش ہے ۔ سینیٹ میں اکثریت نے حکومت کے مؤقف کی حمایت کی جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں