ساس ہمیشہ خود کو صحیح،بہو کو نالائق سمجھتی ہے :مریم نفیس

ساس ہمیشہ خود کو صحیح،بہو کو نالائق سمجھتی ہے :مریم نفیس

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا یہ رویہ ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ صحیح اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں۔

اسی سوچ سے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔مریم نفیس نے ایک شو میں کہا کہ بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی خدمت کرے ، اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انکا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا، تاہم وہ ذہنی طور پر ابھی سے یہ تیاری کر رہی ہیں کہ بیٹے کو شادی کے بعد الگ کردیں گی، جن خاندانوں میں مالی حالات علیحدہ گھر کی اجازت نہ دیں، وہاں بھی بہو کو گھر کے اندر اتنی جگہ اور آزادی ضرور ملنی چاہیے کہ وہ اپنا کچن الگ کرسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں