پاک افریقہ تجارتی کانفرنس،نئی منڈیوں تک رسائی پر زور

پاک افریقہ تجارتی کانفرنس،نئی منڈیوں تک رسائی پر زور

ٹیکسٹائل کیساتھ دیگر شعبوں پر بھی توجہ دینا ہوگی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نوجوانوں اپنی مہارتوں کو وقت کے مطابق ڈھالیں،صوبائی وزیر علی راشد

کراچی (بزنس رپورٹر )پاک افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس میں صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کو روایتی برآمدی منڈیوں سے نکل کر افریقی ممالک سمیت نئی مارکیٹس کی جانب عملی پیش رفت کرنا ہوگی جبکہ نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اوراسٹارٹ اپس کے میدان میں مواقع سے بھرپور دور قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر علی راشد نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ وہ اپنی مہارتوں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات اس وقت زیادہ تر امریکا، یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ تک محدود ہیں جبکہ افریقہ جیسی بڑی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افریقہ کی تقریباً 570 ارب ڈالر کی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ محض ایک ارب ڈالر ہے جو کہ انتہائی کم ہے اور اس میں نمایاں اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر مسابقت کیلئے اپنی برآمدی جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہوگا اور ٹیکسٹائل کے ساتھ دیگر شعبوں کی برآمدات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس وقت پاکستان کے پاس افریقی منڈیوں کیلئے مؤثر ادائیگی نظام کی کمی ہے جسے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں