امریکا ، کتوں کی پُول پارٹی کے ورلڈ ریکارڈ کی کوشش

امریکا ، کتوں کی پُول پارٹی کے ورلڈ ریکارڈ کی کوشش

فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکا میں پالتو کتے سپلائی کرنے والی ایک کمپنی نے 277 کتوں کی پُول پارٹی منعقد کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع چیوی بارک پارک میں چیوی نامی کمپنی نے ہر سائز کے 277 کتوں کو جمع کیا تاکہ بچوں کے پولز میں ڈبکی لگوایا جا سکے ۔جمع ہونے والے کتوں کی تعداد گننے کے لیے موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کتوں کی تعداد اتنی تھی کہ اس پارٹی کو دنیا کی سب سے بڑی ‘ڈاگ پول پارٹی’ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ مل جائے ۔ سوشل میڈیا پر اس ریکارڈ بنانے کی کوشش کو سراہا جا رہا ہے جبکہ صارفین اس پارٹی پر حیراننگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں