این بی پی نے راست کیو آر لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کا آغاز کر دیا
کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل بینک نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ شراکت داری کے تحت راست کیو آرپر مبنی لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کو آغاز کردیا ۔
معاہدے کو ایک دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی جس کے تحت لائسنسنگ خدمات کی ادائیگیوں کو موقع پر ہی تیزرفتار، محفوظ اور مکمل طور پر کیش لیس بنانے کے لیے راست کیو آر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت جبکہ این ایچ ایم پی کی ریکوری اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔اس اقدام کو احمد علی اطہر وِنگ، ہیڈ ڈی بی جی نارتھ کی قیادت میں شروع کیا گیا اور فرحان درانی ایس وی پی / ڈی بی جی کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔ معاہدے پر محمد ثاقب، ریجنل ہیڈ اسلام آباد این بی پی اور شہباز عالم، ایس پی/این ایچ ایم پی نے دستخط کیے ۔