بنوں :ڈاکو بینک کی کیش وین سے 8کروڑ لوٹ کر فرار

بنوں :ڈاکو بینک کی کیش وین  سے 8کروڑ لوٹ کر فرار

پشاور (اے پی پی) ضلع بنوں میں ڈاکو کیش وین اغوا کر کے ساتھ لے گئے اور گاڑی سے 8 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور سکیورٹی گارڈ زسے اسلحہ بھی چھین لیا ۔

واردات تحصیل ڈومیل میں ہو ئی ، پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز سے چھینے گئے اسلحہ میں 4 بندوقیں اور 2 پستول شامل ہیں۔حکام کے مطابق بعد ازاں ڈاکوؤں نے کیش وین کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کو رہا کردیا، تاہم رقم اور اسلحہ ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔ واردات کے بعد مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں