کوٹ رادھاکشن :ٹریفک حادثے میں 14سالہ لڑکا جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
18 چک کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرن لیتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا ئی، حادثے میں چک نمبر 15 بھوئے آصل کے رہائشی 14 سالہ ممتاز ولد رومان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس چوکی بھوئے آصل منتقل کر دیا۔