اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس مزید 1590 پوائنٹس گرگیا

 اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس مزید 1590 پوائنٹس گرگیا

184ارب روپے سے زائد خسارہ،100انڈیکس 168916 پوائنٹس پر بند

کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کشیدگی برقرار رہنے کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی برقرار رہی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار اور 1لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی مزید دو سطحیں گرگئیں ۔ مندی کے سبب 73 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 84ارب سے زائد ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ،ایک موقع پر 1035 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کی خبروں نے تیزی کے اثرات زائل کردیے ۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1590 پوائنٹس کی کمی سے 168916 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 490 پوائنٹس کی کمی سے 50530 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1004 پوائنٹس کی کمی سے 101593 پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم8فیصد کم رہا ۔ گزشتہ روز1ارب 01کروڑ 74لاکھ 24ہزار 426 حصص کے سودے ہوئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں