حوالہ ہنڈی کے کاروبار پر چھاپہ دوملزم گرفتار، 10 لاکھ برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کاحوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف چھاپہ ،2 ملزم گرفتارکرلئے ۔
کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی میں گرفتار ملزم عبد الرحیم اور فہیم افغان نیشنل ظاہر ہوئے ۔ ملزموں کو میکلوڈ روڈ سے گرفتار کیا گیاجو آٹو سپئیر پارٹس کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے ۔ ملزموں سے 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ،موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔