سمن آباد :گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص کی پھندا لیکر خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر )سمن آباد کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 40سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔
اطلاع پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔زبیدہ پارک کے رہائشی شیراز بٹ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کرزندگی ختم کی۔