بچوں کو وقت نہیں دیپاتی:کرینہ کپور

بچوں کو وقت نہیں دیپاتی:کرینہ کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے تیمور کو ہمیشہ ان سے شکایات ہوتی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں دو بچوں کی ماں ہو ں اور میرے خیال سے لڑکے صرف اپنے والد ہی نہیں بلکہ والدہ کو بھی کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ وہ ان سے بہت پیار کرتے ہیں مگر کام کرنے کی وجہ سے مصروفیت کا شکار ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے بچے یہ دیکھتے ہوئے بڑے ہوں گے کہ بابا اور ماما صبح کام پر جاتے ہیں اور شام میں واپس آ جاتے ہیں ان کے ذہن میں یہ سوچ پیدا ہوگی کہ دونوں کی حیثیت گھر میں برابر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں