ہمایوں سعید بس کنڈکٹر بن گئے ، دلچسپ ویڈیو وائرل

ہمایوں سعید بس کنڈکٹر بن  گئے ، دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)اداکار ہمایوں سعید کی ملک کی کئی معروف شخصیات کیساتھ بس میں سفر کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس میں وہ بس کنڈکٹرز کے روایتی انداز میں پاک چائنا، پاک چائنا کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ ان کے اس انداز پر ساتھی مسافروں کو قہقہے لگا کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔یہ ویڈیو اتوار کی شب معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اداکار کے پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ سفر کے دوران بنائی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں