ٹیسٹ رینکنگ سعود ٹاپ ٹین سے باہر نعمان کی بھی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ سعود ٹاپ ٹین سے باہر نعمان کی بھی تنزلی

قومی سپنر پانچویں پوزیشن پر آگئے ،جو روٹ، ہیری بروک، ہیڈ، سمتھ اور کین ولیمسن بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود بنگلادیش سے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی تنزلی ، 33.33 فیصد پوائنٹس کیساتھ ساتواں نمبر

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ ٹین میں شامل بلے باز سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد پندرہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بولر نعمان علی تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، سٹیو سمتھ اور کین ولیمسن بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔محمد رضوان اکیسویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے تئیسویں اور کپتان شان مسعود چھ درجے تنزلی سے چھیالیسویں پوزیشن پر چلے گئے ۔

بولرز کی فہرست میں ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ مچل سٹارک، میٹ ہینری اور پیٹ کمنز ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔شاہین آفریدی کی چوبیسویں اور محمد عباس کی اٹھائیسویں پوزیشن برقرار ہے ۔دوسری طرف بنگلادیش سے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔ بنگلادیش نے 44.44فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 75فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے ۔سری لنکا کی 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں