پی سی بی امپائرنگ کورس کا آج قذافی سٹیڈیم میں آغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورس آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
4 روزہ کورس14 سے 17 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پی سی بی لیول ون امپائرنگ کورس کامیابی سے پاس کرنے والے 65 امیدوار شرکت کریں گے ۔کورس کے دوران14 سے 16 مئی تک امیدوار مختلف تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے ، جبکہ17 مئی کو تحریری امتحان اور انٹرویوز لیے جائیں گے ۔ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے امیدوار پی سی بی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کے اہل قرار پائیں گے ۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن احسن رضا بھی کورس کے ٹیوٹرز میں شامل ہیں، جبکہ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے رکن آصف یعقوب بھی امیدواروں کو تربیت دیں گے ۔