جینک سنر نے جوکووچ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین نووک جوکووچ کا ماسٹرز 1000 لیول پر مسلسل 31 فتوحات کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔
اٹالین اوپن ٹینس مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے ہم وطن اینڈریا پیلیگرینو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔