سیلنگ میں پاکستان کی 2خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پہلی بار پاکستان کی دو سیلرز نے انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔
زویا اسد علی اور مہناز جمیل نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ کے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی اور سیمینار کے بعد دونوں پاکستانی سیلرز امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔زویا اسد علی انٹرنیشنل ریس آفیسر کیپٹن ارشد کی نواسی ہیں۔ پاکستان کی خواتین نے پہلی بار ججز کا کورس مکمل کیا ہے ، دونوں خواتین سیلرز کا تعلق پاکستان ایئر فورس کے یاٹ کلب سے ہے ، دونوں خواتین سیلرز کو 4 سال کے اندر 3 انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنا ہو گی۔انٹرنیشنل ریس میں ان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل سیلنگ جج کا درجہ مل جائے گا، اس سے قبل سیلنگ میں پاکستان کے 3 سیلرز انٹرنیشنل ججز رہ چکے ہیں۔