جوناتھن نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

 جوناتھن نے گیرو ڈی اٹالیہ  سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک)ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتھن نارویزنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔

ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں کیٹانزارو سے کوسینزاتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا138 کلو میٹر پر محیط تھا۔29سالہ ایکواڈور کے سائیکلسٹ جوناتھن نارویزنے 138کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 8 منٹ اور 46 سیکنڈز میں طے کرکے چوتھے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں