سید محمد طہٰ نے سی ای او کے الیکٹرک کا عہدہ سنبھال لیا
کراچی (بزنس ڈیسک)سید محمد طہٰ نے 15 اپریل سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔
توانائی شعبے میں تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تجربے کے حامل سید طہٰ پاکستان کے توانائی کے شعبے کے ایک اہم موڑ پر اس ادارے میں واپس آئے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے پر سید طہٰ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی قیادت ایسے وقت میں کرنا جب پورا شعبہ بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہو ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔