کلائی کی انجری ، الکاراز بارسلونا اوپن سے دستبردار

کلائی کی انجری ، الکاراز بارسلونا اوپن سے دستبردار

بارسلونا (سپورٹس ڈیسک)سپین کے شہرہ آفاق ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز دائیں کلائی کی انجری کے باعث بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

 ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق کارلوس الکاراز کو یہ انجری پہلے راؤنڈ میں فن لینڈ کے اوٹو ورٹانن کے خلاف 4-6 اور 2-6 سے کامیابی کے دوران لاحق ہوئی تھی۔ 22 سالہ ٹاپ سیڈ کھلاڑی کارلوس الکاراز کو دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس میخاچ کے مدمقابل آنا تھا۔ کارلوس الکاراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ انجری توقع سے زیادہ سنگین ہے اور وہ مستقبل میں مسائل سے بچنے کے لئے احتیاط کرنا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں