پی ٹی آئی ماضی کاقصہ،اب اقتدارمیں نہیں آئیگی،راناتنویر

پی ٹی آئی ماضی کاقصہ،اب اقتدارمیں نہیں آئیگی،راناتنویر

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ و تحقیق راناتنویرحسین نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پائونڈ کی ہیراپھیری کی جو 60 ارب بنتے ہیں 4 سال ملک کا بیڑہ غرق کیاگیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسلم لیگ ن ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لے آئی ہے جونیازی ٹولے کو ہضم نہیں ہورہی ،پی ٹی آئی ماضی کاقصہ بن چکی ہے اب کبھی اقتدارمیں نہیں آئے گی جھوٹے نعرے لگانے سے تبدیلی نہیں آتی ،تبدیلی کام سے آتی ہے ، مسلم لیگ ن اصل تبدیلی لیکرآرہی ہے، عدالتی حکم پرحکومت نے 190 ملین پائونڈ حاصل کرلیے ہیں ان سے یونیورسٹی بنائینگے جس سے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی نے نئی نسل کو خواب دکھائے ، پارٹی کو جب بھی خدمت کا موقع ملا نوجوان نسل پر تمام وسائل خرچ کئے ، لاکھوں طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے گئے تاکہ ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صدرسبزی منڈی میاں امجد کی جانب سے افطارپارٹی میں کیاجہاں تاجربرادری ،لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانااحمدعتیق انورنے کہامسلم ترقی کا دورشروع ہوچکاہے عوام کیلئے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک آگے بڑھ رہاہے ۔ اس موقع پرمفتی شہباز رسول سعیدی ، ریاض ساجد،بشیربٹر ، نعیم رضا مان، رانارضوان یوسف، یاسر ڈار، اظہرسہیل چوہان بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں