ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈائریکٹراوقاف سمیت 18افسر تبدیل

ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈائریکٹراوقاف سمیت 18افسر تبدیل

لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے 18 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، اے ڈی سی آر جہلم حسن احسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔۔۔

 حسن احسن کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی ثانیہ صفی کو اے ڈی سی آر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، اے ڈی سی آر جھنگ مرحبا نعمت کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،مرحبا نعمت کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چیف سیکرٹری آفس امتیاز محسن کو اے ڈی سی آر جھنگ تعینات کر دیا گیا، اے ڈی سی آر پاکپتن احمد فراز ڈپٹی سیکرٹری ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ زخرف فدا ملک کو اے ڈی سی آر پاکپتن تعینات کر دیا گیا، ڈائریکٹر اوقاف عامر علی چستی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، محمد شاکر کو ڈائریکٹر اوقاف تعینات کر دیا گیا،صفدر حسین کو اے سی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، شفیق احمد ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ساہیوال تعینات کیا گیا ہے ، منور احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ،شاہد محبوب کو ڈائریکٹر لاہور رنگ روڈ اور شبیر حسین چیمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل تعینات کیا گیا ہے ، منور حسین ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ساؤتھ پنجاب ،محمد جنید تاج ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ احسان اللہ ڈائریکٹر پی ایچ اے راولپنڈی اور خالد محمود کو ڈائریکٹر پنجاب اوقاف تعینات کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں