پختو نخوا، بلوچستان کو حقوق دئیے جائیں:مفتاح

کراچی(آئی این پی)سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی)اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دئیے جائیں اور۔۔۔
غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔عیدالفطرکے موقع پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے ۔