سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا،انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پر فارمنس ایوارڈ 2025کے لئے منتخب کرلیا۔۔۔
گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ،ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ عائشہ بٹ کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے جنہوں نے سی ٹی او کے عہدے پر رہ کر گوجرانوالہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا۔